• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، جارج کی سنچری، بھارت فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر 19ورلڈ  کپ کا فائنل انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جمعے کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی ٹیم تین سو سے زائد رنز کے ہدف کا دفاع نہ کرسکی۔ بھارت نے دسویں بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ بدھ کو سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو7 وکٹ سے شکست دے دی۔ ایرون جارج نے 115، سوریا ونشی 68 اور ایوش مہاترے نے62 رنز بنائے ۔ہرارے میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے فیصل شینو زادہ 110اور عزیراللہ نیازی کے 101 رنز کی اننگز کی بدولت 4وکٹ پر 310رنز بنائے تھے۔ بھارت کے دیپیشن دیوندران اور کانشک چوہان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

اسپورٹس سے مزید