کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں کمسن بچی اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور دو بچوں سمت 3 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ کے قریب وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 30 سالہ رمز علی ولد مختار احمد اور 16 سالہ راہب علی ولد اللہ رکھیو جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیورفرار ہو گیا ،متوفی گلشن حدید فیز ٹو کے رہائشی ، آبائی تعلق اندرون سندھ سے تھا، گلشن حدید شیطان چوک کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون 22 سالہ کرن بانو جاں بحق ، شوہر 30 سالہ کرامت اللہ ولد ہدایت زخمی ہوگیا ، دونوں ٹھٹھہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا ، سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود لیاری 50 سی برقی گراؤنڈ کے قریب موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے لڑکوں کی ٹکر سے 3 سالہ رخسانہ دختر گلشن جاں بحق ، 6 سالہ رضوان اور 8 سالہ رمضان ولد گلشن زخمی ہوگئے ، تینوں آپس میں بہن بھائی ہیں، گھر کے باہر کھیل رہے تھے، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ نجیب اللہ ولد امان اللہ جاں بحق ہو گیا ،متوفی گلشن معمار کا رہائشی اور دکانوں پرسپلائی کا کام کرتا تھا،پولیس نے حادثے میں ملوث ڈرائیور لال حسین ولد اکبر حسین کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ،شاہ لطیف ٹاؤن سکیٹر 19 بی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ وینے ولد گووندا ہلاک ہوگیا ، کورنگی بلال چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے 18 سالہ انس ولد امجد جاں بحق ہوگیا ،متوفی زمان ٹائون کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔