• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا، فیلڈ مارشل، کوئٹہ میں سیکورٹی صورتحال اور آپریشنز پر بریفنگ

کوئٹہ(این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بدھ کو کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور اندرونی سلامتی سے متعلق آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔س موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا   سکیورٹی فورسز کے بروقت اور جارحانہ ردعمل نےفتنہ الہندوستان کےمذموم عزائم ناکام بنا دئیے، انھوں نے جوانوں کی استقامت و بہادری کی تعریف، زخمیوں کی عیادت بھی کی بریفنگ میں حالیہ دہشت گرد حملوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو بھارتی سرپرستی میں بین الاقوامی سطح پر نامزد دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان سے منسلک عناصر نے کیے، تاہم سکیورٹی فورسز کے بروقت اور جارحانہ ردعمل نے ان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم ناکام بنا دئیے۔

اہم خبریں سے مزید