• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے جسٹس آغا فیصل نامزد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ گل پلازہ کے لئے جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کردیا، چیف جسٹس نے سندھ ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی سیکشن 3 کے تحت فاضل جج کی نامزدگی سے حکومت کو آگاہ کیا۔جاری کردہ علامیہ کے مطابق جسٹس آغا فیصل پر مشتمل سنگل ممبر کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور آگے لگنے کی وجوہات معلوم کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین سندھ حکومت نوٹیفائی کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید