• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن لیڈرمحمود اچکزئی سے چیمبر میں ملاقا ت کرینگے

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن لیڈرمحمود اچکزئی سے چیمبر میں ملاقا ت کرینگے،بطور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عمران حکومت کو میثاق معیشت پر تعاون کی پیش کش کی تھی ،محمود اچکزائی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایک نئی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں گے ، اس کا انی شیٹو بھی شہباز شریف کو جائے گا۔کل ( جمعہ کو ) امکانی طور پر پاکستان کی پارلیمانی و سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب شامل ہونے جا رہا ہے ۔ جب وزیر اعظم شہباز شریف اپوزیشن چیمبر پہنچیں گے ، اس پہلو سے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں محمود خان اچکزائی پہلے اپوزیشن لیڈر قرار پائیں گے جنہیں بطور اپوزیشن لیڈر مبارک باد دینے کیلئے وزیر اعظم خود ان کے چیمبر پہنچیں گے۔
اہم خبریں سے مزید