اسلام آباد ( طاہر خلیل )جنوری میں بینکر سٹی کے بعد رواں ماہ میں آئی ایس ایم مارٹ (Ismmart) متاثرین کو رقوم کی واپسی شروع ہو گئی ، قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان کی تاریخ کے بڑے مالیاتی فراڈ "آئی ایس ایم مارٹ گروپ اسکینڈل" کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ریاست پر عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے،چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب پر عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے،۔ نیب اسلام آباد/راولپنڈی کی پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کے نتیجے میں اب تک ایک ارب روپے کی ریکوری مکمل کی جا چکی ہے، جس کے پہلے مرحلے میں 600 ملین روپے 3400 متاثرین میں تقسیم کر دیے گئے ہیں۔ نیب ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران متاثرین میں چیک تقسیم کیے گئے۔تقریب کی صدارت چئرمین نیب لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کی۔ جبکہ تقریب میں ڈپٹی چئرمین سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر شاہ، ڈی جی نیب وقار احمد چوھان، نیب کے سینیئر افسران اور بڑی تعداد میں متاثرین نے شرکت کی۔