• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کاروبار خطے کے مقابلے میں 34 فیصد مہنگا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت علاقائی ممالک کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہو گئی ہے، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر اور ملازمت کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کمپنیوں پر مؤثر ٹیکس بوجھ 55 فیصد تک پہنچ چکا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق بلند ایندھن ٹیکس، شرحِ سود میں دہرا فرق، بجلی کی قیمتوں کا علاقائی اوسط سے تقریباً دگنا ہونا اور روپے کی شدید قدر میں کمی نے پیداواری لاگت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے، جبکہ کمپنیوں پر مؤثر ٹیکس بوجھ 55 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث سخت ضوابط اور اضافی تقاضوں نے بھی لاگت میں اضافہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید