• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OMG افسر دانیال خان غیرحاضری پر ملازمت سے برطرف

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)بیورو کریسی کیلئے اہم خبر آفس مینجمنٹ گروپ کے افسر دانیال خان کوسول سرونٹس رولز2020 تحت ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کردیاگیا ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی بر طرفی کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔ وہ30دن کے اندر اپیل کرنے کا حق استعمال کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطا بق گریڈ سترہ کے افسر دانیال کوبرینڈیز یو نیورسٹی امریکہ میں سکالر شپ پر پڑھنے کیلئے این او سی دیاگیا تھا۔انہیں 25جولائی 2022سے24جولائی 2024 تک اس شرط پر رخصت دی گئی کہ وہ تعلیم مکمل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں واپس رپورٹ کریں گے لیکن انہوں نے 25جولائی 2024کو ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔
اہم خبریں سے مزید