• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، پاکستانی سفیر

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کرینگے۔ پاکستانی سفارت خانے میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت 8 شعبوں میں معاہد طے پائینگے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دفاعی امور سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون مزید بڑھا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید