اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) روضہ رسول ﷺ پر مفت حاضری کے بعد مفت زیارات کی تجویزبھی سامنے آگئی۔یہ تجویز سنیٹر بشری انجم بٹ نے گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس کے بعد غیررسمی طور پر وفاقی وزیر مذہبی امور سر دار محمد یوسف کو دی۔ خاتون سنیٹر نے وفاقی و زیر سے کہا کہ سرکاری خرچ پر قائمہ کمیٹی ارکان کو ایران اور عراق بھجوایا جائے۔سینٹ کمیٹی ارکان کو سرکاری خرچے پر ایران اور عراق میں پروٹوکول بھی دیا جائے۔