اسلام آباد (مہتاب حیدر)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بدھ کے روزسینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو آگاہ کیاکہ وہ اُن “معزز” اور بااثر افراد کے نام ظاہر کرنا چاہتے ہیں جو بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے اس بیان پر کمیٹی ارکان حیران رہ گئے۔ چیئرمین نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ایک اِن کیمرا اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ اُن افراد کے نام بتائے جا سکیں جو ٹیکس چوروں کے خلاف ایف بی آر کی کارروائی کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ اگر کمیٹی مناسب سمجھے تو وہ اسی اجلاس کے دوران بعد میں ان ناموں کو ظاہر بھی کرسکتے ہیں ۔