• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، اعلیٰ سطح تبادلے، متعدد افسران نے نئے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اعلیٰ سطحی تبادلے، متعدد افسران نے نئے عہدوں کا چارج سنبھال لیا، ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس 19 اور بی ایس 20 افسران کی اہم تعیناتیاں، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملتان میں انتظامی سطح پر تقرریاں مکمل ۔ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس 20 افسر ہارون مسعود نے کمشنر ان لینڈ ریونیو (زون تھری) لارج ٹیکس پیئرز آفس ملتان کا چارج چھوڑ کر کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈی جی خان زون، ریجنل ٹیکس آفس ملتان کا چارج سنبھال لیا ، جبکہ بی ایس 19 افسر اظہر جہانگیر نے کمشنر ان لینڈ ریونیو (او پی ایس) لارج ٹیکس پیئرز زون پشاور کا چارج چھوڑ کر کمشنر ان لینڈ ریونیو (او پی ایس) زون ٹو، کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید