• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلو قیمتوں میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بروقت اور مربوط اقدامات شروع

اسلام آباد (ناصر چشتی ) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے آ لو قیمتوں میں کمی کے مسئلے سے نمٹنےکیلئے بروقت اور مربوط اقدامات شروع کر دیے ہیں۔وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے وزارتِ تجارت کو ہدایت کی ہے کہ آلو کی برآمدات میں تیزی اور سہولت کے لیے غیر ملکی درآمدکنندگان کی نشاندہی کی جائے، آلو کی قیمتوں میں تیز رفتار کمی کی بنیادی وجہ افغانستان کی سرحد کی بندش ہے، جو روایتی طور پر پاکستانی آلو کی ایک بڑی برآمدی منڈی رہی ہے۔ برآمدات میں تعطل کے باعث ملکی منڈی میں اضافی رسد پیدا ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید