لاہور(خصوصی نمائندہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوں نے ایران کیلئے دعائیں بھی کیں۔انہوں نے یہ بات وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ایرانی سفیر سے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کرنے ہوئے کہی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اسلامیہ جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیر ی مقدم کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔