کراچی (نیوز ڈیسک)ایلون مسک 800ارب ڈالر سے زائد دولت کے مالک پہلے شخص بن گئے۔ SpaceX کی xAI کے حصول سے مسک کی دولت میں 84ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔چار مہینوں میں 500سے 800ارب ڈالر تک پہنچے،جلد دنیا کے پہلے ٹریلینئیر بنیں گے۔فاربز کے مطابق ایلون مسک نے اپنی راکٹ کمپنی SpaceX کے ذریعے اپنی مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا کمپنی xAI کے حصول کے بعد پہلی بار 800 ارب ڈالر سے زائد کی دولت حاصل کی، جس سے ان کی کل دولت 852 ارب ڈالر ہو گئی۔ اس معاہدے میں مشترکہ کمپنی کی قیمت $1.25 ٹریلین تخمینہ ہے اور SpaceX مسک کا سب سے قیمتی اثاثہ بن گیا ہے۔