• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین اسکینڈل، اینڈریو کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا

کراچی(نیوزڈیسک)ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن امریکا آکر ایپسٹین معاملےپر گواہی دیں۔برطانوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس دور کے ڈیوک آف یارک شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کیلئے ایک اور لڑکی جہاز کے ذریعے برطانیہ لائی گئی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کے بھائی اور برطانیہ کے بادشاہ چارلس نئی دستاویز میں سامنے آئے الزامات پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں اور اینڈریو کو Sandringham بھیج دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید