• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیثیت قوم ہم اپنے کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم ہم اپنے کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے جسے ہرصورت پورا کرنا ہوگا اقوام متحدہ میں درج کشمیر کا مقدمہ غیر سنجیدگی کے سبب کمزور پڑ تا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئشگاہ پراین ای ڈی یونیورسٹی سے آئے اساتذہ کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔ آفاق احمد نے کہا کہ 05 فروری کا دن کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور انکے موقف کی تائید کا دن ہے جسکے حوالے سے پاکستانی عوام کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف اپنا احتجا ج ریکارڈ کراتے ہیں،جسکا مقصد بھارتی سامراج کویہ باور کرانا ہوتا ہے کہ طاقت کے بل پر لوگوں کو قید تو کیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید