اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 5 تا 6 فروری پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرینگے جس میں وفاقی کابینہ کے سینئر وزراء اور کاروباری شخصیات شامل ہونگی۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان کے صدر وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات میں شرکت سمیت صدر مملکت سے ملاقات، پاک ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کرینگے ۔