• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی: مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے سے شہر تاریکی میں ڈوبا رہا

نوشکی(نامہ نگار) نوشکی سٹی میں گزشتہ 7 دنوں سے شہر کے مختلف بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے سے شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو حصول آبنوشی نیٹ ورک سروس کی سہولت کے عدم فراہمی کے باعث مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،7 روز سے عوام کو مشکلات، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، پانچ دن قبل فائرنگ اور دھماکوں کے باعث ایف سی گیٹ کے قریب بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے نوشکی کے شہریوں کو انتہائی مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے روز مرہ اشیاء خوردونوش کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان ہیں نوشکی کے شہریوں کے مشکلات دشواریوں اور مصائب کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے تاروں کو درست کرانے اور جلے ہوئے ٹرانسفارمرز کے درستگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ معملات زندگی بحال ہو سکیں ۔
اہم خبریں سے مزید