اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے موبائل چوری کے دوران مزاحمت پرقتل کے مقدمہ میں مجرموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائے موت کوعمر قید میں تبدیل کردیا ،دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے وکیل سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سزائے موت کا معاملہ ہے، اگر کسی کو ناحق سزا ہو گئی تو روزِ قیامت آپ ذمہ دار ہوں گے۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز اپیل کی سماعت کی تواپیل گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ واقعہ 2011 کا ہے۔