• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی: آصفہ بھٹو زرداری کا بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت

ابوظبی(سبطِ عارف)پاکستان کی خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظبی میں زاید ایوارڈ مجلس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹوکو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت نے پاکستان میں خواتین کیلئے کمیونٹی ہیلتھ ماڈل کی بنیاد رکھی۔ والدہ کے شروع کردہ اقدامات سے صحت کے نتائج بہتر ہوئے اور خواتین کا کردار مضبوط ہوا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی والدہ کے وژن سے ہزاروں خواتین پر مشتمل نیٹ ورک بنا جس نے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری اور خواتین کو بااختیار بنایا۔ تقریب ابوظبی کے مجلس زاید نیشنل میوزیم، سعدیات آئی لینڈ میں ہوئی جہاں عالمی رہنماؤں نے امن، برداشت اور تعاون پر گفتگو کی۔ تقریب میں میں آرمینیا-آذربائیجان امن معاہدہ، زرکا یفتالی اور فلسطینی ادارہ تاون کو زاید ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اہم خبریں سے مزید