• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 40 کروڑ ملازمتوں کی دستیابی کا امکان، صدر عالمی بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا نے کہا ہے کہ دنیا ایک بڑے آبادیاتی تغیر کے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں ترقی پذیر ممالک میں آئندہ دہائی کے دوران 1.2 ارب نوجوان افرادی قوت کا حصہ بنیں گے جبکہ صرف 40 کروڑ ملازمتوں کی دستیابی کا امکان ہے۔ پاکستان میں جہاں آئندہ 5 برسوں میں آبادی 30 کروڑ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے روزگار کی تخلیق معاشی استحکام کے لئے ناگزیر ہے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عالمی بینک کے صدر اجے بانگا کے درمیان منگل کو اہم ملاقات ہو ئی جس کے بعد ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ کی ترقیاتی ترجیحات کو عالمی بینک کی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر غور کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید