اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کی فہرست میں نئے آپریٹرز کی شمولیت کا عندیہ دے دیا، انہوں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور میں بتا یا کہ حج آپریٹرز میں نئی کمپنیوں کی شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، معیار اور قواعد و ضوابط پر پورے اترنے والے نئے آپریٹرز کو بھی آئندہ حج کوٹہ دیا جائے گا،تجربہ کار پرائیویٹ حج آپریٹرز کو فہرست میں شامل رکھیں گے۔