اسلام آباد (ساجد چوہدری )گزشتہ 5سالوں میں 2لاکھ 89ہزار پاکستانی برطانیہ گئے، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ،وزٹ ویزا پر ایک لاکھ 33ہزار 566افراد ، سٹڈی ویزا پر 86ہزار 976،ورک ویزا پر31ہزار افراد برطانیہ پہنچے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنوری 2021 تا دسمبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر 2لاکھ 89ہزار 265افراد برطانیہ گئے جن میں وزٹ اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کی تعداد زیادہ رہی ، پانچ سالوں میں وزٹ ویزا پر ایک لاکھ 33ہزار 566افراد ، سٹڈی ویزا پر 86ہزار 976، ٹورسٹ \وزٹ ویزا پر 37ہزار 749افراد جبکہ ورک ویزا پر 30ہزار 974اافراد برطانیہ گئے ، سال 2021 میں صرف 7947اسٹڈی ویزے جاری ہوئے جبکہ 2025 میں یہ تعداد بڑھکر 25ہزار 492 ہوگئی، اسی طرح ورک ویزوں میں سال 2023 اور 2024 میں سب سے زیادہ اجراء دیکھا گیا ، اس دوران دس ، دس ہزار سے زائد ورک ویزے جاری کئے گئے مگر 2025 میں یہ تعدادکم ہو کر نصف تک آ گئی ۔