• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر شادی شدہ مردوں، خواتین کو رہائشی سہولت سے انکار غیر قانونی قرار

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )قومی سطح پر دور رس اثرات کے حامل اہم مشاہدہ میں وفاقی محتسب برائے تحفظِ خواتین از ہراسانی (فوسپاہ) نے غیر شادی شدہ مردوں ،خواتین کو رہائشی سہولت سے انکار کو غیرقانونی، غیر آ ئینی امتیازی اور ابتدا ہی سے کالعدم (Void ab initio) قرار دیدیا ، جس کی پاکستان کے کرایہ داری قوانین یا آئینی ڈھانچے میں کوئی بنیاد موجود نہیں۔ایسی پابندیاں مساوات، انسانی وقار اور رہائش کی آزادی جیسے بنیادی آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید