کراچی( اسٹاف رپورٹر )کیلانٹن اسٹیٹ لیجسلیٹو اسمبلی، ملائشیا کے اسپیکر داتو سری امار دراجہ ڈاکٹر حاجی محمد امار بن عبداللہ نے 7ویں سی پی اے ایشیا ریجنل کانفرنس اور دوسری مشترکہ ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا کانفرنس میں شرکت کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کو ذاتی یا سیاسی تعصب سے بالاتر رہنا چاہئے۔ انہوں نے پاکستان کی پارلیمان، سندھ اسمبلی اور سی پی اے ایشیا سیکریٹریٹ کی مہمان نوازی اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔کانفرنس کو ایشیائی خطے کے اسپیکرز اور پارلیمنٹرینز کے لئے تجربات کے تبادلے، بہترین روایات سیکھنے اور پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔