• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں ٹریفک سے نجات کیلئے ’لوپ‘ سسٹم متعارف ہوگا

دبئی(سبطِ عارف) دبئی میں ٹریفک سے نجات کیلئے ’لوپ‘ سسٹم متعارف ہوگا، کلومیٹرز کا فاصلہ اب گھنٹوں کی بجائے صرف چند منٹوں میں طے کیا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں روزانہ ٹریفک میں پھنسنے والوں کیلئے خوشخبری ہے۔ شہر میں ٹریفک سے نجات کیلئے ایک نیا اور جدید لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جو زیرِ زمین سفر کو منٹوں میں ممکن بنائے گا۔ حکام کے مطابق اس نظام کے تحت دبئی میں کلومیٹرز کا فاصلہ اب گھنٹوں کے بجائے صرف چند منٹوں میں طے کیا جا سکے گا۔ شیخ زاید روڈ پر واقع دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر سے دبئی مال تک رسائی تقریباً تین منٹ میں ممکن ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید