• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، دو لائنیں پھٹ گئیں، متعدد علاقوں کو پانی کی سپلائی منقطع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جمعرات کوبجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بیک پریشر سےپانی کی دو لائنیں پھٹ گئیں کراچی کے متعدد علاقوں کو پانی کی سپلائی منقطع ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ فیز میں جمعرات کی شام6 بج کر 30منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن پیش آیا کے الیکٹرک نے 7 بج کر 30منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کر دی تاہم بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی دو پانی کی لائنیں متاثر ہو گئیں لائن نمبر پانچ ایم ایس اور لائن نمبر دو پی آر سی سی متاثر ہوئی ہیں ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن کے حکام اور تکنیکی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا سی ای او واٹر کارپوریشن نے متاثرہ لائنوں کی فوری مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کر دیے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی واٹرنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا ترجمان کے مطابق لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، گلشن، جناح، چنیسر، صدر، لیاری اور کلفٹن کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی ترجمان کا کہنا تھا کہ لائینوں کی مکمل بحالی میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں دریں اثناواضح رہے واٹر کارپوریشن کے پاس آج تک بجلی کا اپنا کوئی انتظام نہیں ہے جس سے وہ پمپوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کر سکے بجلی اچانک جانے سے بیک پریشر سے آئے روز لائنیں پھٹ جاتی ہیں اس کا خمیازہ کراچی کے شہری جو پہلے ہی قلت کا شکار ہین بھگتتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید