کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق شیرشاہ اکبرروڈ نعمان کانٹا کے قریب پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع پر کےایم سی فائربریگیڈ اور ریسکیو1122 کا عملہ موقع پرپہنچا اور آگ پر قابوپالیا ۔ریسکیو 1122 کے مطابق گودام میں تھرماپول کا مواد موجود ہونے کے باعث آگ بھجنے کے باوجود بار بار بھڑک اٹھتی تھی۔متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ندا ثمن کی سربراہی میں ہیوی مشینری طلب کی گئی جس کے ذریعے دیواریں گرا کر کولنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا ہے۔