• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس ٹریفک حادثات میں 13 بچوں سمیت 94 افراد جاں بحق

کراچی( ثاقب صغیر )شہر میں رواں برس ٹریفک حادثات میں 13بچوں سمیت 94 افراد جاں بحق اور 1025زخمی ہوئے۔ چھیپا ترجمان کے مطابق سال 2026میں اب تک ٹریفک حادثات میں 94 افراد جاں بحق اور 1025زخمی ہو چکے ہیں ۔جاں بحق افراد میں 71مرد، 10 خواتین اور 13بچے شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 821مرد، 142خواتین اور 62بچے شامل ہیں۔چھیپا ترجمان کے مطابق رواں برس ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 26شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ڈمپر کی ٹکر سے ایک ،ٹرالر کی ٹکر سے 11، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5، مزدا کی ٹکر سے 2اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید