• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹریفک کی صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جارہی ہے ، مظہر نواز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی جناب مظہر نواز شیخ کی زیرِ صدارت ساؤتھ آڈیٹوریم میں دربار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریفک ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز، سیکشن آفیسرز اور ریکارڈ کیپرز نے شرکت کی۔دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پی ٹریفک نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کی صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور حادثات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ٹریفک قوانین پر بلاامتیاز عمل درآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایت دی کہ اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض انجام دیتے ہوئے نظر آئیں۔ غیر حاضری یا فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام سیکشنز اور نفری کی کارکردگی کا وہ خود معائنہ کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید