• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخشاں پولیس کا فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ، خواتین سمیت 19 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نے فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ مار کر خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈیفنس فیز 5 اسٹریٹ نمبر سیون بدر کمرشل کے علاقے میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فحاشی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے۔کارروائی کے دوران مرد و خواتین کو غیر اخلاقی و فحش حرکات میں ملوث پایا گیا جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران موقع پر سے 6 مرد اور 13 خواتین کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف FIR نمبر 102/2026 اور 103/2026 بجرم 294/34 PPC کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید