کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر نے کراچی چڑیا گھر میں فلاور شو اور قوالی کی محفل کا افتتاح کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا کو چاہیے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی زو کو شہریوں کے لیے ایک بہتر، خوبصورت اور تفریحی مقام بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، فلاور شو کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں پودوں، درختوں اور ماحول کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے، جبکہ قوالی جیسی ثقافتی سرگرمیاں کراچی کی روایتی رونقوں کو بحال کرنے کا ذریعہ ہیں،ان ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چڑیا گھر میں منعقدہ فلاور شو اور قوالی کی محفل کا افتتاح کرنے کے موقع پرکیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، بڑی تعداد میں شہری، سول سوسائٹی کے نمائندے، پارٹی کارکنان اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے،تقریب کا انعقاد یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کیا گیا جس میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔