• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

النجیبی سینٹر میں ہمارے کارکن کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)النجیبی سینٹر میں فنکشنل لیگ کے کارکن کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی، شیراز جیسے باہمت کارکن ہی جماعت کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں، صدر مسلم لیگ فنکشنل کا خراج تحسین ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ النجیبی سینٹر صدر میں اچانک لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا کر ایک بڑی تباہی سے بچانے والے لیبر ونگ کےکارکن شیراز خان نے فرض شناسی، جرأت اور انسان دوستی کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے باہمت کارکن ہی جماعت کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں جو مشکل حالات میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ لیبر ونگ کے سرگرم کارکن شیراز خان سے مرکز میں ملاقات کے دوران کیا،سردار عبدالرحیم نے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں گلدستہ پیش کیا اور دعاؤں سے نوازا۔سردار عبدالرحیم نےکہاکہ شیراز خان نے اپنی حاضر دماغی اور بروقت اقدام سے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا بلکہ کروڑوں روپے کی املاک کو بھی بڑے نقصان سے بچایا، جو لائقِ تحسین اور قابلِ فخر عمل ہے۔اس موقع پر صدر لیبر ونگ کراچی سید شاہ ولی وارثی، کنوینئیر کراچی جی ڈی اے ارمان فیاض، رابطہ سیکریٹری کراچی محمد شکیل، جنرل سیکریٹری ضلع شرقی چوہدری فیصل، صدر لیبر ونگ ضلع کورنگی منظور جانوری، صدر لیبر ونگ ضلع ملیر نعیم ناریجو، نائب صدر ضلع غربی عبدالغفار، جوائنٹ سیکریٹری لیبر ونگ ضلع شرقی عقیل خان، صدر تیسر ٹاؤن ونگ تنویر مغل سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید