کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نزرل نے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کے کابینہ اجلاس سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کیے جانے پر احتجاجاً بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے واضح مؤقف پرپاکستان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے خلاف احتجاج میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کابینہ میٹنگ میں واضح کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، اور اس کی وجہ بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔