کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی پیر کو لاہور میں ہوگی۔ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے کل 5 بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا۔ پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے۔