کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ پرولیگ کےدوسرے مرحلے کی دونوں ٹیمیں جرمنی اور آسٹریلیا مشکل ہیں، کوشش ہوگی کہ لیگ میں کامیابی کا کھاتہ کھولیں ، طویل عرصے سے بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے، اس لئے یہ پرو لیگ ہمارے لئے سیکھنے کاعمل ہوگی ۔ قبل ازیں قومی ٹیم ایونٹ کیلئے جمعرات کو ہوبارٹ روانہ ہوئی۔