• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دینگے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد ( نیوز رپو رٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری مہاجرین کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے، مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کیمپس و آسان خدمت مرکز قائم کرنے، مزید 1700 طلبہ کو رواں ماہ لیپ ٹاپ، ایجوکیشن انڈو نمنٹ فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف دینے‘ اسکولوں کی چھتوں کےلئے ایک ارب و ہریام پل کی تعمیر کےلئے 10ارب روپے فراہم کرنے سمیت آزاد کشمیر کی ترقی کےلئے متعدد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جس محاذ پر اور جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گاُاس کی پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گے جو اس کے جہازوں کا کیا‘ پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی انہیں بے حد عزیز ہے، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا، معرکۂ حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ، مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوگیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جمعرات کو مظفر آباد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید