لاہور(خصوصی نمائندہ،کرائم رپورٹر،نامہ نگار خصوصی ،خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر ،جنرل رپورٹر) لاہور میں 25سال بعد3روزہ بسنت فیسٹیول کاآغاز۔وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک لبرٹی چوک اور موچی گیٹ پہنچ گئیں -وزیراعلی کو دیکھ کر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ممنوعہ ڈورکے استعمال سےخوشی کے تہوار کوخونی نہ بنایاجائے۔وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بات چیت کی،بچوں سے اظہار شفقت کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ مریم نوازنے عوام کو روکنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو ہٹادیا- پیلی شرٹ میں معصوم بچی کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا اور ہاتھ ملایا- ننھے بچے نے آکر وزیراعلی مریم سے ہاتھ ملایا اور اظہار مسرت کیا-ایک نوجوان گود میں شیر خوار بچے کو اٹھا کر پاس پہنچ گیا،وزیراعلی مریم نے دعائیں دیں -شہری نے وزیراعلی مریم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر بندہ آپ کی تعریف کرتا ہے، آپ کے کام کو سب پسند کرتے ہیں - وزیراعلی مریم نوازشریف نے ننھے بچے سے مصافحہ اور پیار کرتے ہوئے کہاکہ آپ تو فوجی بھائی بنے ہوئے ہیں ۔وزیراعلی مریم نواز نے سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک سوار کو راڈ لگوانے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے نوجوان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی کیمپ پر جا کر مفت سیفٹی راڈ لگوا سکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ سیفٹی راڈ آپ کی اپنی سلامتی کیلئے ہے، مجھے آپ کی پرواہ ہے۔وزیراعلی مریم نواز لبرٹی کے بعدبسنت کی تیاریو ں کا جائزہ لینے اچانک موچی گیٹ پہنچ گئیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ بہت دیر بعد لاہور میں خوشیاںواپس آئی ہیں -بسنت کے موقع پر موٹرسائیکل پرسیفٹی راڈنہ لگوانے والوں کے خلاف زیروٹالرینس اختیارکرنے کااعلان کردیاگیا۔لاہور میں رنگوں کے تہواربسنت کے پر ا من انعقاد کے لئے حفاظتی اقدامات کے تحت شہریوں کی موٹرسائیکلوں پرٹریفک پولیس کی جانب سے مفت سیفٹی راڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس پرٹریفک پولیس کی جانب سےشہریوں کی موٹرسائیکلوں پرمفت سیفٹی راڑ لگائے جا رہے ہیں۔وزیراعلی ٰ مریم نے راولپنڈی میں ڈور سے بچی کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیاہے۔