لاہور(کرائم رپورٹر سے)لاہور میں بسنت پراشتعال انگیزی روکنےکیلئے شہر میں دفعہ 144نافذ ہے، بسنت میں مذہبی ہم آہنگی اورامنِ عامہ برقرار رکھنے کیلئے بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ محکمہ داخلہ نے بسنت کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ ریسکیو 1122 کو مکمل الرٹ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پتنگوں پرمقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے، ساتھ ہی کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں پر بھی پابندی عائد ہے۔ مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال پر دفعہ 144کےتحت پابندی عائد ہے۔ بغیرتصویریک رنگی یاکثیررنگی گُڈّااور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنیوالےادارےسخت کارروائی کریں گے۔ پنجاب حکومت نےمحفوظ بسنت کی اجازت ایک تفریحی تہوار کے طور پر دی، بسنت کے موقع پر کسی قسم کی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت دھاتی تار و نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔