• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کرکٹ کا پاکستان کو خط، فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

کراچی(عبدالماجدبھٹی)سری لنکا کرکٹ نے بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے۔سری لنکا میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی سیاحت کا سیکٹر متاثر ہوگااور بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں شائقین نے کولمبو کےہوٹلوں کی بکنگ منسوخ کردی،ہے پاکستان ٹیم سری لنکا کو نقصان سے بچائے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلے۔سری لنکا میڈیاکا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں، میچ کے ٹکٹ کی فروخت سمیت میزبانی کے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی فروخت مکمل ہو چکی ہے اور اس میچ کی ٹکٹس کی ڈیمانڈ بھی سب سے زیادہ ہے، سری لنکا میڈیاکے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے، متعدد چیلنجنگ اور حساس حالات اور سیکیورٹی واقعات کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے دورے کیےاس تناظر میں سری لنکا کرکٹ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، سری لنکا نے تمام میچز میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے، ذرائع کے مطابق آئی سی سی پاکستان کو سالانہ 35ملین ڈالرز شئیر دیتا ہے اگر معاملہ افہام تفہیم کی طرف گیا تو آئی سی سی پاکستان کے شئیر میں اضافے کی پیشکش کرسکتا ہے۔ ابھی تک پی سی بی کا کہنا ہے کہ 15فروری کے میچ کا فیصلہ حکومت پاکستان نے کرناہے۔
اہم خبریں سے مزید