• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا 8 فروری سے حج 2026 کیلئے ویزوں کے اجراء کا اعلان

جدہ (شاہد نعیم) سعودی وزارت حج وعمرہ نے اتوار 8فروری سے حج 2026 کیلئے ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ رواں برس حج سے چار ماہ قبل ویزوں کے اجرا کا مقصد عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔ بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کے حوالے سے 100 فیصد معاہدے مکمل ہوچکےہیں، اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے،30 ہزار کی بکنگ انکے ملکوں سے براہ راست کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید