اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سہ ملکی دورے پر روانہ ہونگے۔ سفارتی ذرائع کے مطا بق وزیراعظم غیر ملکی دورے کے پہلے حصے میں جرمنی جائیں گے۔وزیراعظم 3 روزہ دورے پر جرمنی کے شہر میونخ جائینگے۔وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔وزیراعظم میونخ میں سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وہ جرمن قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم دورے کے دوسرے حصے میں آسٹریا جائیں گے۔وزیراعظم آسٹریا کے دارالحکومت ویانہ میں دوطرفہ دورے پر جائیں گے۔