• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت قانون ،خورشید شاہ کمیٹی کا کنٹریکٹ افسروں کو ریگولر کرنا خلاف ضابطہ قرار دیدیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزارت قانون و انصاف نے خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے کنٹریکٹ افسروں کو ریگولر کرنے کے عمل کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں خلاف ضابطہ قرار دیدیا ، اٖس میمورنڈم جاری ،وفاقی پبلک سروس کمیشن نئے سرے سے سلیکشن کا پراسیس مکمل کر نے کی ہدایت ۔یہ وضاحت وزارت قانون و انصاف کی جانب سے آڈیٹر جنرل آفس کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں بھیجے گئےآفس میمو رنڈم میں کی گئی جو وزارت قانون و انصاف کے سولسٹر جنرل کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ جواب میں سپر یم کورٹ کے 13ستمبر2024کے فیصلہ کا حوالہ دیاگیا ۔اس فیصلہ میں سپریم کورٹ نے قرار دیاتھا کہ خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے کنٹریکٹ افسروں کو ریگولر کرنے کا عمل قانون کے مطابق نہیں تھا۔
اہم خبریں سے مزید