• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنس عمران کے ایجنڈے پر فائز لوگ مجھ سے خائف ہیں، مشعال یوسفزئی

اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے پارٹی سے نکالنے جیسی دھمکیوں کی زد میں آئی ہوئی سینیٹر مشعال خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے مائنس عمران خان کے ایجنڈے پر فائز لوگ مجھ سے خائف ہیں لیکن اس وقت میری ذات سے بڑھ کر میرے لیڈر کی صحت ہے ۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ یہ سب میرے فرائض ہیں، میں اپنے حصے کے فرائض ادا کر رہی ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ مائنس عمران خان کے ایجنڈے پر فائز لوگ مجھ سے خائف ہے لیکن اس وقت میری ذات سے بڑھ کر میرے لیڈر کی صحت اور ان کے ڈاکٹرز کی رسائی کا معاملہ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید