• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی، ریلیاں، تقاریب

کراچی ، اسلام آباد (خصوصی نمائندہ،خصوصی نامہ نگار، نیوز رپورٹر، نمائندگان جنگ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے سے منایا گیا ،پاکستانی مشنز اور پاکستانی و کشمیری برادری نے اپنے کشمیری بھائیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیلئے جلسے ، جلوس، ریلیوں، سیمینارز اور تقریبات کا انعقادکیا،کراچی کے مختلف علاقوں میں ریلیوں ، احتجاجی مظاہروں اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا ، وفاقی دارالحکومت میں یومِ یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کی قیادت میں منعقد ہوئی، آزاد جموں و کشمیر میں بھی ریلیوں، انسانی زنجیریں، امن واک اور خصوصی دعائوں کے ساتھ یہ دن منایا گیا، ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سائرن بجائے گئے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل اور پختہ حمایت کا اعادہ کرتا ہے، بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اقوام متحدہ کے چارٹر، متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ جمعرات کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے تحت کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں تاہم ان کی ثابت قدمی اور استقامت ان کے منصفافہ موقف کی صداقت کی گواہی دیتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید