اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )11واں این ایف سی ایوارڈ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے پر سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا تشویش کا اظہار کیا ہے ، بیان میں کہا کہ 15 سال سے نیا این ایف سی ایوارڈ جاری نہیں ہو سکا سابق چیئرمین سینیٹاین ایف سی ایوارڈ میں تاخیر آئینی خلاف ورزی ہے میان رضا ربانی نے کہا کہ آئین کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جنوری 2026 میں ہونے والا کمیشن اجلاس بھی نہ ہو سکا رضا ربانیاین ایف سی کمیشن کے تکنیکی ورکنگ گروپس غیر فعال ہیں سابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ 8 میں سے صرف 2 تکنیکی گروپس نے ایک ایک اجلاس کیا سابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر 5 سال بعد نیا این ایف سی ایوارڈ ضروری ہے میاں رضا ربانی نے کہا کہ آخری این ایف سی ایوارڈ 2010 میں دیا گیا تھا۔