کراچی( اسٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے۔ انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کے لئے کب حرکت میں آئے گی؟ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی نے5فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منایا ۔ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا۔7 دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔