• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مختلف افواہوں کے باعث فروخت کا شدید دباؤ، 3702 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مختلف افواہوں کی وجہ سے اچانک فروخت کا شدید دباو ، سرمائے کےبڑے پیمانے پر انخلاء سے مندی کی طوفانی لہر ،کے ایس ای100انڈیکس میں 3702 کی کمی،ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر 184 پوائنٹس پر آگیا،67.29 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت 395 ارب 70 کروڑ 3 لاکھ روپےگھٹ گئی،تاہم کاروباری حجم 6.47 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس میں 204 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں مختلف افواہوں کی وجہ سے اچانک تمام اہم سیکٹرز سےسرمائے کا بڑے پیمانے پر انخلا ء شروع ہو گیا،فروخت کے شدید دباؤ کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس میں 4285 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 87 ہزار سے گھٹ کر ایک لاکھ 83 ہزار کی حد پر آگیا،تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 3702.50 پوائنٹس کی کمی سے 187832.08 پوائنٹس سے کم ہو کر 184129.58 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید