• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رضا عابدی کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت

ٹوکیو(عرفان صدیقی )سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے امن، وحدت اور سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی محض ایک دہشت گرد حملہ نہیں بلکہ ایک منظم سازش کا حصہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست پاکستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز اور آہنی ہاتھوں سے کارروائی کرے تاکہ ملک میں امن قائم ہو اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید